Wednesday , September 20 2017
Home / Hadis Shareef

Hadis Shareef

حدیث شریف

حدیث شریف

رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ و سلم نے فرمایا کہ جو رومہ کنویں کو کھدوائے اس کے لئے جنت ہے اسے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کھدوایا ۔ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہٖ و سلم نے فرمایا جو تنگی والے لشکر کو سامان مہیا کردے اس …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت انس رضی اﷲ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم کوہ اُحد پر چڑھے اور آپ کے ساتھ حضرت ابوبکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ، حضرت عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ اور حضرت عثمان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ بھی تھے تو اسے وجد …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا کہ جنت میں ایک پکارنے والا پکارے گا اے جنتیو تم ہمیشہ تندرست رہوگے کبھی بیمار نہ ہوگے اور تم ہمیشہ عیش و آرام میں رہوگے کبھی مصیبت نہ اُٹھاؤ …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت بریدہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حج میں مال خرچ کرنا جہاد میں خرچ کرنے سے سات سو حصے ثواب میں زائد ہے۔ (احمد)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کسی نے پوچھا وہ کون سی صفت ہے جو انسان کو جنت میں لے جاتی ہے، ارشاد فرمایا ’’ اللہ تعالیٰ کا خوف اور اچھے اخلاق ‘‘۔ ( ترمذی )

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت نعمان بن بشیر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ کا ارشاد ہے جو بندہ یہ چاہتا ہے کہ میں رنج و مصیبت کے وقت اس کی دعا قبول کرلوں تو اس کو چاہئے کہ راحت …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت نعمان بن بشیر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے فرمایا کہ اﷲ تعالیٰ کو دعا مانگنے سے بہتر کوئی عمل عزیز نہیں ۔ (ترمذی)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت جریر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا جس کو نرمی سے محروم کردیا جاتا ہے اُس کو نیکی سے محروم کردیا جاتا ہے۔ ( بخاری شریف)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا کہ جو شخص اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے قتل کیا جائے وہ شہید ہے ۔ ( بخاری شریف)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوموسیٰ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ایک شخص نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم سے پوچھا اﷲ تعالیٰ کی راہ میں لڑنا کیا چیز ہے کیونکہ ہم میں سے کوئی غصہ کی وجہ سے لڑتا ہے اور کوئی محبت کی وجہ سے جنگ کرتا …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا جب تمہیں کوئی تکلیف پہونچے تو یوں نہ کہو کہ اگر میں اس طرح کرتا تو ایسا ہوتا بلکہ اس طرح کہو کہ اﷲ تعالیٰ نے یہی مقدر کیا تھا …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوذر غفاری رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ وسلم نے فرمایا یہ بہت بری بات ہے کہ تم اپنے بھائی کے سامنے جھوٹ بولو حالانکہ وہ تم کو سچا جانتا ہے ۔ (ابوداؤد)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ و آلہٖ و سلم نے فرمایا سخی اﷲ تعالیٰ سے قریب ہے جنت سے قریب ہے دوزخ سے دور ہے ۔ بخیل اﷲ تعالیٰ سے دور ہے جنت سے دور ہے دوزخ سے قریب ہے اور …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کوئی مسلمان شوہر اپنی مسلمان بیوی سے بغض نہ رکھے اگر اس کی ایک بات کو برا سمجھے گا تو دوسری بات کو پسند کرے گا۔ (مسلم)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دو آنکھوں کو دوزخ کی آگ چھو نہیں سکتی۔ ایک وہ آنکھ جو اللہ کے خوف سے رونے والی ہے۔ دوسری وہ آنکھ جو مجاہدین کی حفاظت میں رات کو …

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا دعا مؤمن کا ہتھیار ہے۔ دین کا ستون ہے۔ آسمان اور زمین کا نور ہے۔ (حاکم)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا لوگو دعا کرنے کی ہمت نہ ہارو، دعا کرنے کی حالت میں کوئی شخص ہلاک نہیں کیا جاتا۔ (ابن حبان، حاکم)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص قرآن پڑھے اور اس پر عمل کرے اس کے والدین کو قیامت کے دن ایک تاج پہنایا جائے گا، جس کی روشنی آفتاب کی روشنی سے بھی زیادہ ہوگی۔ (ابوداؤد)

Read More »

حدیث شریف

حدیث شریف

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ دین غالب رہے گا جب تک لوگ جلدی افطار کرتے رہیں کیونکہ یہود اور عیسائی دیر سے افطار کرتے ہیں۔ (ابوداؤد، ابن ماجہ)

Read More »
TOPPOPULARRECENT