Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / ،ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کیلئے آج سے کونسلنگ IIIایمسیٹ

،ایم بی بی ایس و بی ڈی ایس کیلئے آج سے کونسلنگ IIIایمسیٹ

حیدرآباد میں تین ہیلپ لائن مراکز کا قیام، امیدوار فوری توجہ دیں
حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے ایمسیٹ III کی ویب کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا۔ پہلے دن 17 ستمبر کو دو ہزار رینک تک، 18 ستمبر کو 2001 تا 4500 رینک تک، 19 ستمبر کو 4501 تا 9 ہزار رینک تک اور 20 ستمبر کو 9 ہزار ایک اور اس کے آگے کے رینک تک کے طلبہ کو طلب کیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں تین ہیلپ لائن سنٹرس ہیں جو اے وی کالج دومل گوڑہ گگن محل، سکندرآباد میں گورنمنٹ انسٹیٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹیکنالوجی ایسٹ ماریڈ پلی اور عثمانیہ یونیورسٹی پی جی آر آر سی ڈی ای آن لائن سنٹر، ایمسیٹ III کے طالب علم اپنے رینک کے لحاظ سے کس تاریخ کو کس مرکز پر جانا ہے، اس کے مطابق شریک ہوکر اسنادات کی تصدیق کروائیں جس کے بعد دی گئی تاریخ کو ویب آپشن دیتے ہوئے کالجس کا انتخاب کرنا ہوگا۔ پھر رینک کے لحاظ سے سیٹ الاٹ کی جائے گی۔ ویب کونسلنگ میں سات گورنمنٹ میڈیکل کالجس میں کنوینر کوٹہ کے 1050 نشستیں اور پرائیویٹ میڈیکل کالجس 14 ہیں جملہ کونسلنگ سے 2075 نشستوں پر داخلہ ہوگا۔ اس طرح بی ڈی ایس میں 606 نشستوں پر داخلہ ہوگا۔ کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس تلنگانہ میں اس سال سے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسز ہیں۔ مسلم مائناریٹی کالجس دکن شادان، وی آر کے وغیرہ میں داخلہ کیلئے ان کی علحدہ کونسلنگ ہوتی ہے۔ ادارہ سیاست کے تحت محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر کونسلنگ گائیڈنس پروگرام میں کیریئر کونسلر ایم اے حمید نے سینکڑوں افراد کی شخصی کونسلنگ کرتے ہوئے فوری گورنمنٹ کی ویب کونسلنگ میں شرکت کرتے ہوئے کنوینر کوٹہ کے تحت داخلہ حاصل کرنے کی پہل کرتے ہوئے رہنمائی کی گئی۔ اس کا معلوماتی پرچہ ہیلپ لائن سنٹرس اور دیگر مواد دفتر سیاست کے جگر ہال میں دستیاب ہے۔ ایمسیٹ III کے طلبہ کیلئے مائناریٹی رینک اندرون دو یوم جاری کیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT