Saturday , October 21 2017
Home / بچوں کا صفحہ / آؤ معلومات حاصل کریں…! ہماری کہکشاں میں کتنے ستارے ہیں؟

آؤ معلومات حاصل کریں…! ہماری کہکشاں میں کتنے ستارے ہیں؟

دودھیا روشن پٹی یعنی ملکی وے میں کوئی ایک ہزار ارب ستارے ہیں یعنی موجودہ دور میں رہنے والے ہر شخص کے حصے میں تقریباً دو سو ستارے آتے ہیں ۔ اگرچہ یہ تمام ستارے ہمیں نظر نہیں آتے تاہم ماہر فلکیات نے اس طرح حساب لگایا ہے کہ یہ کائنات کتنی بڑی ہے اور اس میں کتنے ستارے پائے جاتے ہیں ۔ تقریباً 100 ارب کہکشاؤں میں ایک ہزار ارب ستارے موجود ہیں ۔ اتنی بڑی تعداد کے ستاروں کو گننا تو درکنار ان کے متعلق سوچنا بھی ناممکن ہے ۔
زرافے کی گردن لمبی کیوں ہوگی ہے ؟
جانوروں میں زرافہ وہ واحد جانور ہے جو اپنی لمبی گردن کی وجہ سے دوسرے جانوروں پر فوقیت رکھتا ہے ۔ ایک زرافہ اپنی لمبی گردن کی وجہ سے اتنا اونچا ہوجاتا ہے کہ درختوں کی چوٹیوں پر سے بھی پتے کھاسکتا ہے جبکہ دوسرے جانور اتنی اونچائی تک نہیں پہنچ سکتے ۔ زرافے کی گردن آدھا میٹر لمبی ہوتی ہے۔ اپنی لمبی گردن کی بدولت زرافہ پانچ میٹر اونچے درختوں کے پتے بھی آسانی سے کھالیتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT