Monday , October 23 2017
Home / بچوں کا صفحہ / آؤ معلومات حاصل کریں

آؤ معلومات حاصل کریں

٭  ملی سیکنڈ ( ایک سکینڈ یا ثانیہ کا ہزارواں حصہ ) مائیکرو سیکنڈ ( یعنی ایک سیکنڈ کا دس لاکھ واں حصہ ) اور نینو سیکنڈ ( یعنی سیکنڈ کا ایک ارب واں حصہ) وقت ناپنے کے سب سے چھوٹے یونٹ ہیں۔
٭  دنیا کے مختلف ممالک ، مختلف ٹائم زون میں واقع ہیں۔ اس کامطلب یہ ہے کہ جس وقت آپ ناشتہ کررہے ہوتے ہیں اس وقت دنیا کے کسی دوسرے کونے میں کوئی رات کا کھانا کھارہا ہوتاہے ۔ کہیں دن کے 12 بج رہے ہوتے ہیں تو کہیں رات کے 10 بج رہے ہوتے ہیں۔
٭  قدیم مصری باشندوں نے 1500 قبل مسیح میں ’’آبی گھڑی‘‘ ایجاد کی ۔ پانی سے چلنے والی اس گھڑی یا مشین کو “Clepsydras” کہا جاتا تھا ۔
٭  قدیم یونان میں بھی وقت معلوم کرنے کیلئے ’’آبی گھڑیال ‘‘یا ’’پانی کی گھڑی‘‘ استعمال کی جاتی تھی ۔
٭ امریکہ کا سب سے طویل دریا ’’دریائے میزوری (Missouri River) ہے ۔ اس کی لمبائی 3770 کیلومیٹر ہے ۔
٭  دنیا کا سب سے طویل دریا ’’نیل ‘ ہے ۔ اس کی لمبائی 6650 کلومیٹر ہے ۔ جبکہ دوسرا بڑا دریاء ’’دریائے ایمزن ‘‘ ہے جس کی لمبائی 6400 کیلومیٹر ہے ۔

TOPPOPULARRECENT