Wednesday , August 23 2017
Home / بچوں کا صفحہ / آؤ معلومات حاصل کریں

آؤ معلومات حاصل کریں

پیارے بچو!  کیراکل :کیراکل کا تعلق بلی کے خاندان سے ہے ۔ ماہرین حیاتیات اسے شکار کرنے کا ماہر جانور کہتے ہیں ۔ اس کا وزن تقریباً بیس سیر ہوتا ہے ۔ چیتے کے مقابلے میں بہت چھوٹا ہونے کے باوجود چیتے کی رفتار سے دوڑسکتا ہے ۔ اس کے دوڑنے کی رفتار ساٹھ میل فی گھنٹہ ہے ۔ اس تیز رفتاری کے ساتھ اس کے جسم میں حیرت انگیز طور پر پھرتی اور لچک بھی پائی جاتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر کیراکل دانا چکتے ہوئے جنگلی کبوتروں کے غول پر جھپٹ پڑے تو کبوتروں کو مار ڈالتا ہے اور فوراً ہی اپنے جسم کو لچک دے کر دو گز اچھلتے ہوئے باقی اڑتے ہوئے کبوتروں میں سے بھی ایک دو کو مار گراتا ہے ۔ یہ جنوبی روس سے لے کر افریقہ تک کے مختلف علاقوں میں پایا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT