Thursday , April 27 2017
Home / بچوں کا صفحہ / آؤ معلومات حاصل کریں

آؤ معلومات حاصل کریں

بچو! کوئی 2 ہزار سال قبل سے دنیا کی سیاحت کرنے والے سیاحوں نے ایسے کئی مقامات کا ذکر اپنے سفر ناموں میں تحریر کیا ، جو اپنی مثال آپ تھے ، بعد میں انہی حیران کن مقامات کو منفرد اہمیت کی وجہ سے سات عجائبات میں شامل کر لیا گیا ۔ قدیم دنیا کے ایسے کئی مقامات جنہیں حیران کن فن تعمیر اور قدامت کی بناء پر دنیا کے عجوبوں میں شمارکیا جاتا تھا آج ماضی کی دھول میں گم  ہوچکے ہیں مگر بہت سے اب بھی اپنی شان و شوکت کو قائم رکھے ہوئے ہیں ، ہوسکتا ہے آپ نے بھی سات عجائبات کی فہرست میں شامل ان قدیم مقامات کے بارے میں بہت کچھ سنا ہو، جیسا کہ آگرہ کا معروف تاج محل یا چین کی حیران کن ’’ دیوار چین ‘‘ ایسے مقامات ہیں جو آج بھی سیاحوں کی توجہ کا مرکزبنے رہتے ہیں ۔ ان ہی عجائب میں سے ایک سے ایک عجوبہ ’’ ماچو پیچو ‘‘ ہے ۔ بچو! کیا یہ نام آپ کو عجیب محسوس ہورہا ہے ؟ آپ کو بتادیں کہ اس جگہ کا صرف نام ہی منفرد نہیں بلکہ ’’ پیرو ‘‘ میں موجود یہ جگہ بھی اپنی مثال آ پ ہے ۔ اکثر لوگ ماچوپیچو کی بلندی کی وجہ سے اسے ’’ بادلوں میں کھویا ہوا شہر ‘‘ بھی کہتے ہیں ۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی 7,710 فٹ ہے ۔ اسے آج سے کئی صدیاں پہلے 1450 ء میں مکمل کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT