Sunday , July 23 2017
Home / بچوں کا صفحہ / آؤ معلومات حاصل کریں

آؤ معلومات حاصل کریں

انگریزی زبان میں سفید ریچھ کو Polar Bear  کہتے ہیں ۔ یہ کینیڈا ، الاسکا، گرین لینڈ ، روس اور ناروے کے سرد ترین علاقوں میں پائے جاتے ہیں ۔ ایک عام سفید ریچھ 680 کلو گرام وزن کے ساتھ تقریباً 2.5 میٹر لمبا ہوتا ہے ۔ وہ سخت برفانی موسم میں بھی زندہ رہنے کی صلاحیت کے حامل ہوتے ہیں ۔ ان کے جسم پر موجود سخت کھال ، بال اور چربی کی موٹی تہہ انہیں برفانی موسم اور ٹھنڈی یخ ہوا میں جمنے سے محفوظ رکھتی ہے ۔ سفید ریچھ کے سونگھنے کی صلاحیت نہایت تیز ہوتی ہے ، وہ اپنے شکار کو 16 کلو میٹر دور سے سونگھ لیتے ہیں ۔ 10 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بآسانی تیرسکتے ہیں مگر تیرتے ہوئے یا پانی کے اندر رہ کر شکار کرنا ان کیلئے مشکل ہوتا ہے ۔ وہ کنارے پر رہ کر شکار کرنا پسند کرتے ہیں ۔ سفید ریچھ اصل میں سفید نہیں ہوتے ان کا رنگ شفاف ہوتا ہے ، وہ سفید برف کی وجہ سے سفید نظر آتے ہیں ۔ پیدائش کے وقت ایک سفید ریچھ کا وزن آدھا کلو گرام اور لمبائی 30 سینٹی میٹر ہوتی ہے ۔ موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے سفید ریچھ کی نسل شدید خطرے کا شکار ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT