Friday , July 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئرلینڈ کیخلاف ونڈے سیریز سے افغانستان دستبردار

آئرلینڈ کیخلاف ونڈے سیریز سے افغانستان دستبردار

ڈبلن۔8 جون (سیاست ڈاٹ کام )افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ کیخلاف مجوزہ ونڈے سیریز سے دستبرداری کا فیصلہ کر لیا ہے کیونکہ افغان کرکٹرز آئندہ ماہ اپنے ڈومیسٹک مقابلوں کیلئے تیاریاں کر رہے ہوں گے۔ آئرلینڈ کی ٹیم مارچ میں یو اے ای میں افغانستان کیخلاف ونڈے سیریز میں 2-3  سے شکست برداشت کی تھی اور اسے امید تھی کہ جولائی میں بیلفاسٹ میں ہونے والے میچوں میں اسے جوابی وار کرنے کا موقع مل جائے گا لیکن افغان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ آئرلینڈ کو مطلع کر دیا کہ وہ دورے کی منظوری دینے کے  موقف میں نہیں کیونکہ آئرلینڈ میں مجوزہ ونڈے میچز افغانستان کی ڈومیسٹک ٹی ٹونٹی لیگ کی تیاریوں سے متصادم ہیں۔کرکٹ آئرلینڈ کے ترجمان کے مطابق ان کی بھرپور کوشش تھی کہ ان کی ٹیم اپنے بہترین حریفوں کیخلاف کھیلتے ہوئے اپنی کارکردگی کا معیار بلند کرے اور انہیں جولائی میں مجوزہ سیریز کی منسوخی سے کافی حد تک مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ کرکٹ آئرلینڈ کے ترجمان نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان کیخلاف حال ہی میں دو مقابلے سے بھرپور سیریز بیلفاسٹ اور ہندوستان میں کھیل کر بھرپور لطف اٹھایا اور اب ان کی کوشش ہو گی کہ آئندہ کسی موقع پر اس سیریز کو دوبارہ شیڈول کا حصہ بنایا جائے کیونکہ یہ دونوں ممالک کیلئے مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT