Saturday , August 19 2017
Home / دنیا / آئلین کے ہمراہ غرقاب ہونے والے بچوں کی تدفین

آئلین کے ہمراہ غرقاب ہونے والے بچوں کی تدفین

کربلا ۔ 9 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے راستہ شام سے نقل مقامی کرنے والے ایک خاندان کے غرقاب ہونے کے بعد آئلین کردی کے ساتھ سمندر میں غرقاب عراقی خاندان کے بچوں کی آج تدفین عمل میں آئی۔ 8 سالہ حیدر اور 12 سالہ زینب کی نعشوں کو ترکی سے آج بغداد ایرپورٹ پر لایا گیا اور انہیں کربلا کے قبرستان میں دفنایا گیا۔ ان دونوں بچوں کی ماں زینب عباس نے کہا کہ ان کے شوہر اور ان کے تین بچے بھی اس کشتی میں سوار تھے جو گزشتہ ہفتہ غرقاب ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT