Monday , August 21 2017
Home / دنیا / آئندہ امریکی صدر کو نریندر مودی کی تقلید کا مشورہ

آئندہ امریکی صدر کو نریندر مودی کی تقلید کا مشورہ

نیویارک ۔30 مئی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) میک ان انڈیا اور اسٹارٹ اپ انڈیا مہم کا حوالہ دیتے ہوئے معروف کمپنی سیسکو کے صدرنشین جان چیمبرس نے کہاکہ امریکہ کے آئندہ صدر کو چاہئے کہ وہ امریکی معیشت کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعظم نریندر مودی کا طریقہ کار اختیار کریں ۔ امریکی صدارتی دوڑ کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ موجودہ حالات میں ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ آئندہ امریکی صدر ہوں گے ۔ تاہم انھوں نے واضح کیا کہ بلا لحاظ سیاسی وابستگی آئندہ امریکی صدر کو ملک کی معیشت ، ٹکنالوجی اور روزگار کیلئے وہی کرنا چاہئے جو ہندوستان میں موودی کررہے ہیں۔
مگرمچھ کے حملہ میں آسٹریلیا کی خاتون کی ہلاکت کا اندیشہ
ملبورن ۔ 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے ڈینٹری نیشنل پارک میں مگر مچھ کے حملے میں ایک خاتون کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ 46 سالہ آسٹریلوی خاتون مبینہ طور پر اپنے ایک دوست کے ساتھ اتوار کی شام شمالی کوئنسلینڈ میں کارنز کے قریب تھورنٹن ساحل پر تیراکی کے لیے گئی تھیں۔ میڈیا کے مطابق جب وہ کمر بھر پانی میں تھی کہ ان پر حملہ ہو گیا۔ آسٹریلین براڈکاسٹنگ کارپوریشن کے مطابق اس قسم کا مہلک حملہ اس سے قبل 2009 میں ہوا تھا۔ پولیس ترجمان رسل پارکر نے کہا: ’ہمیں خاتون کے لیے بہت دکھ ہے۔ اس کے 47 سالہ دوست نے اسے پکڑ کر اور کھینچ کر محفوظ مقام پر لانے کی کوشش کی لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے۔‘ ’اس کے بعد اس کے دوست نے بھاگ کر ایک قریبی دکان پر اس معاملے کے بارے میں آگاہ کیا اور وہاں سے پولیس اور دوسرے حکام کو ہدایات ملیں۔‘ پولیس ترجمان نے بتایاکہ وہ ساحل پر چہل قدمی کر رہے تھے۔ پھر انھوں نے تھورنٹن کے ساحل پر صاف سہانی رات میں کمر بھر پانی میں سوئمنگ کرنے کا فیصلہ کیا لیکن انھیں واضح طور پر خطرے کا اندازہ نہیں تھا۔‘ نائن نیوز نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ انھوں نے خاتون کی چیخ سنی تھی جو کہ رہی تھیں ’مگر مچھ نے پکڑ لیا، مگرمچھ نے مجھے پکڑ لیا۔‘ گم شدہ خاتون کی پیر کی صبح پھر سے تلاش شروع کی گئی جبکہ اس کے دوست کا مگر مچھ سے رگڑ کھانے سے زخموں اور صدمے کے لیے علاج جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT