Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا جے سی دیواکر ریڈی

آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا جے سی دیواکر ریڈی

حیدرآباد ۔ 19 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : حلقہ لوک سبھا اننت پور ریاست آندھرا پردیش کے تلگو دیشم پارٹی رکن پارلیمان جے سی دیواکر ریڈی نے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ۔ وہ کل اننت پور میں ماحولیات ، صفائی کے موضوع پر منعقدہ پروگرام میں سخت لہجہ میں کہا کہ اسمبلی اور پارلیمنٹ میں مباحث کے دوران ہاتھ اٹھانے کے سواء عوامی منتخبہ نمائندے کچھ نہیں کر پارہے ہیں ۔ سیاسی قائدین انتخابات میں حصہ لے کر منتخب تو ہوجاتے ہیں لیکن عوامی مسائل کی یکسوئی پر کبھی وہ توجہ دینے کے موقف میں نہیں ہیں ۔ اسمبلی و لوک سبھا میں بھی حالات سابق کی طرح نہیں ہیں ۔ مسائل کو موضوع بحث بنانے کا موقعہ فراہم نہیں ہوتا ہے ۔ جس کے پیش نظر ہی وہ عوامی خدمات انجام دینے کے مقصد سے آئندہ عام انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT