Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ بجٹ میں انوویشن فنڈ کا قیام

آئندہ بجٹ میں انوویشن فنڈ کا قیام

حیدرآباد۔ 3 ڈسمبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ آئندہ بجٹ میں ’’انوویشن فنڈ‘‘ قائم کرے گی۔ وزیر آئی ٹی و پنچایت راج کے ٹی راما راؤ نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت حیدرآباد کو ہیلتھ اینڈ فارمیسی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ایرو اسپیس شعبہ میں بڑے پیمانے پر ترقی دے گی۔ وزیر موصوف جنہوں نے نانک رام گوڑہ تا ویپرو سرکل (چوراہا) تک انجام دیئے جانے والے سڑکوں کے کاموں کا جائزہ لیا۔ آئندہ دو تین یوم میں مذکورہ روڈ کے کاموں کو مکمل کرلینے کی متعلقہ عہدیداروں کو سخت ہدایات دیں۔ اس موقع پر کے ٹی آر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی تاریخ میں سب سے بڑی اسٹارٹپ کمپنی کے ٹی ہب کا افتتاح کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT