Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / آئندہ سال ایشیاء میں تنخواہوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہندوستان میں ہوگا

آئندہ سال ایشیاء میں تنخواہوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہندوستان میں ہوگا

سنگاپور ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک عالمی کنسلٹنگ فرم کی تیار کردہ رپورٹ کے مطابق آئندہ سال ایشیاء کی دو ابھرتی ہوئی معیشتوں ہندوستان اور ویتنام میں تنخواہوں میں اضافہ کی شرح سب سے زیادہ بالترتیب 10.8 اور 9.2 فیصد ہوگی۔ کنسلٹنگ فرم مرسر نے پیش قیاسی کی ہیکہ ہندوستان میں تنخواہوں کی شرح میں 10.8 فیصد اور ویتنام میں 9.2 فیصد کا اضافہ ہوگا جو ایشیاء میں کسی بھی ملک سے سب سے زیادہ ہوگا۔ ایشیاء کے مالیاتی مراکز کہلائے جانے والے ہانگ کانگ اور سنگاپور میں بھی اضافہ ہوگا لیکن ان میں بالترتیب 4.2 اور 4.1 فیصد کا اضافہ ہوگا۔ مرسر نے اپنی ’’کمپنسیشن پلاننگ فار 2017‘‘ کی رپورٹ میں یہ نشاندہی کی۔
ریکسن موبل امریکہ کے نئے وزیرخارجہ
واشنگٹن ۔ 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سی ای او ریکس ٹیلرسن ایکسن موبل کو امریکہ کے نومنتخبہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکہ کا نیا وزیرخارجہ منتخب کیا ہے۔ بہرحال یہ ایک ایسی نامزدگی ہے جس کی جانچ پڑتال یقینی طور پر کی جائے گی کیونکہ موصوف تیل کے بہت بڑے تجربہ کار تاجر ہیں اور ان کے صدر روس ولادیمیر پیوٹن سے بھی قریبی روابط ہیں۔ اسی دوران ٹرمپ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلرسن ایک نہایت تجربہ کار اور جیو پالیٹکس کی فہم و فراست رکھتے ہیں لہٰذا ان کی یہ خوبیاں امریکی وزیرخارجہ کے عہدہ کیلئے درکار انتہائی کارآمد ثابت ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT