Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / آئندہ مالیاتی سے سال سے ریل بجٹ ختم ؟

آئندہ مالیاتی سے سال سے ریل بجٹ ختم ؟

عام بجٹ میں ضم کرلینے کی تجویز منظور۔ جائزہ لینے کمیٹی کاقیام
نئی دہلی 14 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) علیحدہ ریلوے بجٹ پیش کرنے کی گذشتہ 92 سال سے جاری روایت کو ختم کیا جا رہا ہے اور اس سلسلہ میں وزارت فینانس نے ریل بجٹ کو عام بجٹ میں ضم کردینے وزیر ریلوے سریش پربھو کی تجویز کو قبول کرلیا ہے ۔ ریلویز کے بموجب وزارت فینانس نے اب ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو وزارت کے اعلی عہدیداروں پر مشتمل ہے تاکہ وہ بجٹ کے انضمام کا جائزہ لے سکے ۔ کمیٹی سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 اگسٹ تک اپنی رپورٹ پیش کردے ۔ سریش پربھو نے بتایا کہ انہوں نے وزیر فینانس ارون جیٹلی کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے خواہش کی تھی کہ ریل بجٹ کو عام بجٹ میں شامل کرلیا جائے ۔ یہ ریلوے کے مفاد میں ہوگا اور قوم کے مفاد میں بھی ۔ ہم اس کے طریقہ کار کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ریلویز کو ساتویں پے کمیشن ایوارڈز کی وجہ سے 40,000 کروڑ کے اضافی بوجھ کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے اس کے علاوہ سالانہ سبسڈی پر 32,000 کروڑ روپئے صرف ہو رہے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ پراجیکٹس کی تکمیل میں تاخیر سے بھی 1.07 لاکھ کروڑ کا بوجھ عائد کرنا پڑ رہا ہے ۔ اگر اس تجویز کو قبول کرلیا جاتا ہے تو ریلویز کو حکومت سے ہر سال دئے جانے والے ڈیویڈنڈ سے راحت مل جائیگی ۔

TOPPOPULARRECENT