Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ ماہ سے عوام کو راشن کارڈز کی اجرائی ۔ ایٹالہ راجندر کا اعلان

آئندہ ماہ سے عوام کو راشن کارڈز کی اجرائی ۔ ایٹالہ راجندر کا اعلان

حیدرآباد 7 اگسٹ ( این ایس ایس ) ایسے وقت میں جبکہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے ریاست میں بوگس اور فرضی قرار دیتے ہوئے چند راشن کارڈز کو برخواست کرنے پر ہنگامہ آرائی کی جا رہی ہے ارباب مجاز کا کہنا ہے کہ وہ ریاست بھر میں عوامی نظام تقسیم کو مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ بوگس کارڈز کو ختم کرتے ہوئے انہیں حقیقی مستحقین میں تقسیم کریگی تاکہ وہ راشن کی اشیا حاصل کرسکیں۔ مری چنا ریڈی ہیومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر میں یہاں جوائنٹ کلکٹرس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس میں وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے جوائنٹ کلکٹرس سے کہا کہ وہ عوامی نظام تقسیم میں خامیوں کو دور کریں جس پر مختلف گوشوں سے تنقیدیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ نئے راشن کارڈز آئندہ ماہ سے عوام کو جاری کئے جائیں گے ۔ انہوں نے جوائنٹ کلکٹرس سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ اہل خاندان اس سے محروم نہ ہونے پائیں ۔ اب تک جملہ 54,000 فرضی یا جعلی راشن کارڈز رنگا ریڈی ضلع میں ضبط کئے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد اور رنگا ریڈی اضلاع میں پائلٹ بنیادوں پر بائیو میٹرک طریقہ اختیار کیا جا رہا ہے جس بعد میں ساری ریاست میں توسیع دی جائیگی ۔ ایٹالہ راجندر نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ حقیقی مستحق افراد عوامی نظام تقسیم سے راشن حاصل کریں اور نا اہل اور دولتمند افراد اس پر انحصار نہ کریں۔ عوام کو پی ڈی ایس سے جو اشیا حاصل ہوتی ہیں اس تعلق سے فکرمندی کی ضرورت نہیں ہے ۔ حکومت چاہتی ہے کہ غریبوں اور پسماندہ طبقات کیلئے فلاحی اسکیمات شروع کی جائیں اور انہیں راشن حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت غریبوں اور پچھڑے ہوئے طبقات کو ضروری اشیا فراہم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے جوائنٹ کلکٹرس سے کہا کہ وہ کرپشن اور بے قاعدگیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں۔

TOPPOPULARRECENT