Thursday , May 25 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ پانچ دن موسم خشک رہے گا

آئندہ پانچ دن موسم خشک رہے گا

حیدرآباد 10 جنوری ( سیاست نیوز ) ساحلی آندھرا ‘ رائلسیما اور تلنگانہ میںآئندہ پانچ دن میں موسم خشک رہے گا ۔ رائلسیما اور ساحلی آندھرا پردیش میں اقل ترین درجہ حرارت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی جبکہ تلنگانہ میںایک دو مقامات پر درجہ حرارت میں قابل لحاظ کمی آئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے یہ بات بتائی ۔ ساحلی آندھرا میںایکدو مقامات پر درجہ حرارت معمول سے کم رہا ہے جبکہ رائلسیما میںیہ معمول کے مطابق رہا ہے ۔ تلنگانہ میں بھی ایک دو مقامات پر یہ معمول سے زیادہ رہا ہے ۔ اقل ترین درجہ حرارت 13 ڈگری آندھرا پردیش میں گنا ورم کے مقام پر اور تلنگانہ میں حکیم پیٹ کے مقام پر 14 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT