Tuesday , October 24 2017
Home / دنیا / آئندہ چند ماہ میں صدر اسرائیل ریولن کا دورۂ ہند

آئندہ چند ماہ میں صدر اسرائیل ریولن کا دورۂ ہند

یروشلم۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر اسرائیل روئیوین ریولن نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے دورۂ ہند کے بے چینی سے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان عصری اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون ایک ایسا موضوع ہے جس پر ہمیشہ بات کی گئی ہے۔ باہمی تعاون صرف عصری شعبہ میں ہی نہیں بلکہ زراعت، پانی، توانائی اور سائبر ایسے شعبہ جات ہیں جن پر تفصیلی بات چیت کے ذریعہ باہمی تعاون میں اضافہ کیا جاسکتا ہے کیونکہ آج کے اس دور میں اضافہ شدہ اور نقائص سے پاک سکیورٹی ہر ملک کی ضرورت بن گئی ہے۔ 76 سالہ صدر اسرائیل نے کہا کہ وہ اس بات کے خواہاں ہیں کہ وزیراعظم نریندر مودی بھی اسرائیل آئیں اور وہ (ریولن) خود بھی اپنے دورۂ ہند کے بے چینی سے منتظر ہیں۔

TOPPOPULARRECENT