Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / آئندہ ہفتے جی ایس ٹی بل پر راجیہ سبھا میں مباحث

آئندہ ہفتے جی ایس ٹی بل پر راجیہ سبھا میں مباحث

حکومت کا فیصلہ ۔ کانگریس و بی ایس پی ‘ وی کے سنگھ کے خلاف احتجاج کے فیصلے پر اٹل
نئی دہلی 5 ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) قانون سازی کے ایجنڈہ کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتے ہوئے حکومت نے پارلیمنٹ میں آئندہ ہفتے کے ایجنڈہ کو قطعیت دیتے ہوئے جی ایس ٹی بل جیسے امور کو بھی شامل کیا ہے تاہم اس کیلئے کم از کم راجیہ سبھا میں اس بل کی منظوری آسان نہیں ہوگی کیونکہ بی ایس پی اور کانگریس نے مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے خلاف اپنے احتجاج کو شدت کے ساتھ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ وی کے سنگھ کے خلاف یہ جماعتیں ان کے کتے سے متعلق ریمارک پر احتجاج کر رہی تھیں جو انہوں نے ہریانہ میں دو دلت بچوں کو جلائے جانے کے بعد کئے تھے ۔ گذشتہ دو دن سے بی ایس پی اور کانگریس کی جانب سے اس مسئلہ پر ایوان کی کارروائی میں خلل پیدا کیا جا رہا ہے ۔ ان دونوں جماعتوں نے اپنے مطالبہ کا اعادہ کیا ہے کہ وی کے سنگھ کو وزارت سے برطرف کیا جانا چاہئے۔ ان کا مطالبہ ہے کہ انہں پارلیمنٹ کی رکنیت کیلئے بھی نا اہل قرار دیا جائے ۔ کانگریس کے ایک رکن راجیہ سبھا نے آج کہا کہ ان کی پارٹی کا اس مسئلہ پر موقف برقرار ہے اور وہ پیر کے دن بھی ایوان میں احتجاج کریگی اور وی کے سنگھ ایوان کو آتے ہیں۔ کانگریس رکن مسٹر تیواری نے کہا کہ اگر وی کے سنگھ ایوان کو آتے ہیں تو ہم ان کے خلاف احتجاج کرینگے ۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ سنگھ کے خلاف ان کے ریمارکس کی پاداش میں کارروائی کی جائے ۔

راجیہ سبھا میں سنگھ کے خلاف احتجاج کرنے والوں میں تیواری سب سے آگے آگے ہیں۔ وہ بی ایس پی کے ارکان کے ساتھ ایوان کے وسط میں پہونچ کر احتجاج کر رہے تھے ۔ مرکزی حکومت کی اصل توجہ جی ایس ٹی بل کو منظوری دلانے پر مرکوز ہوگی ۔ حکومت چاہتی ہے کہ اس قانون پر آئندہ سال اپریل سے عمل آوری کی جائے ۔ لوک سبھا میں اس بل کو منظوری دلائی جاچکی ہے لیکن راجیہ سبھا میں یہ تعطل کا شکار ہے جہاں حکومت کو اکثریت حاصل نہیں ہے ۔ لوک سبھا میں منظوری کے بعد اس بل کو اپوزیشن کے مطالبہ پر راجیہ سبھا کی سلیکٹ کمیٹی سے رجوع کیا گیا تھا جس نے اپنی رپورٹ بھی پیش کردی ہے ۔ دوسرے اہم بلوں میں انسداد کرپشن ( ترمیمی ) بل بھی شامل ہے جس پر راجیہ سبھا میں جمعہ کو مباحث ہوئے تھے ۔راجیہ سبھا کی مشاورتی کمیٹی نے جی ایس ٹی بل پر مباحث کیلئے ایوان کا چار گھنٹوں کا وقت مختص کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT