Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آئندہ 24 گھنٹوں میں تلنگانہ کے اضلاع میں شدید بارش کا امکان

آئندہ 24 گھنٹوں میں تلنگانہ کے اضلاع میں شدید بارش کا امکان

حیدرآباد 29 اگسٹ ( سیاست نیوز ) شمالی اوڈیشہ اور پڑوسی جھارکھنڈ و چھتیس گڑھ میں ہوا کے دباؤ میں کمی واقع ہوگئی تھی جو اب جھارکھنڈ سے آگے بڑھ رہی ہے ۔ جنوب مغربی مانسون تلنگانہ پر سرگرم بھی ہے ۔ اس کے اثر سے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر ‘ کھمم اور ورنگل میں شدید بارش ہوسکتی ہے ۔ آئندہ تین سال کے موسم کے بارے میں پیش قیاسی کی گئی ہے کہ موسمی حالات میں کوئی خاص تبدیلی نہیں ہوگی ۔ آج صبح تک تلنگانہ میں کچھ مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ علاوہ ازیں ساحلی آندھرا پردیش کے کچھ علاقوں میں بھی بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے ۔ رائلسیما میں ایک دو مقامات پر بارش اور گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوسکتی ہے ۔ یہاں بھی آئندہ تین دن کے موسم میں کسی خاص تبدیلی کی امید نہیں ہے ۔

TOPPOPULARRECENT