Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / آئیل پام پلانٹیشن میں سو فیصد ایف ڈی آئی کا خیر مقدم

آئیل پام پلانٹیشن میں سو فیصد ایف ڈی آئی کا خیر مقدم

مرکز کے اقدام کی ستائش ، آئیل پام ڈیولپرس اینڈ پروسیسرس اسوسی ایشن کا بیان
حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : آئیل پام ڈیولپرس اینڈ پروسیسرس اسوسی ایشن نے آئیل پام پلانٹیشن میں 100 فیصد بیرونی راست سرمایہ کاری کی اجازت دینے کے مرکزی حکومت کے اقدام کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا کہ ملک میں خوردنی تیل کی کمی کے تفاوت کو پر کرنے میں معاون یہ ایک اہم قدم ہے ۔ اسوسی ایشن کے صدر مسٹر سنجے گوئینکا نے کہا کہ آج ہندوستان میں دو لاکھ ہیکٹرس سے زیادہ پر آئیل پام کی کاشت کی جاتی ہے اور مزید 2 ملین ہیکٹرس پر اس کی کاشت کے امکانات ہیں ۔ حکومت ہند کے اس مثبت اقدام سے اس کے بڑے امکانات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے آئیل پام فارمرس / انڈسٹری کے مسائل کو حل کرنے پر زوردیا اس کے لیے طویل مدتی سبسیڈی پالیسی ، ایک علحدہ پام آئیل امپورٹ پالیسی ، ایک علحدہ آئیل پام ڈیولپمنٹ بورڈ کے قیام کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس انڈسٹری کی مدد ہو ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT