Saturday , July 22 2017
Home / دنیا / آئیوری کوسٹ میں باغی فوجیوں نے 6 سفید فاموں کو زخمی کردیا‘ شہرپر گرفت مضبوط

آئیوری کوسٹ میں باغی فوجیوں نے 6 سفید فاموں کو زخمی کردیا‘ شہرپر گرفت مضبوط

بوایک( آئیوری کوسٹ) ۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) باغی فوجیوں نے آئیوری کوسٹ کے دوسرے سب سے بڑے شہر میں آج چھ سفید فاموں کو گولی مار کرزخمی کرتے ہوئے شہر پر اپنی گرفت مضبوط کرلی ۔انہوں نے عوام کو اپنی قیامگاہوں تک محدود رہنے کی ہدایت دینے کیلئے یہ ہوائی فائرنگ کی تھی ۔ فوجیوں نے قبل ازیں ہفتہ کے دن ایک شخص کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا جب کہ وہ پورے شہر میں سڑکوں کی ناکہ بندی کررہے تھے ۔ ایک اور شخص باغی سپاہیوں کے حملہ سے شہر کوربوگو میں زخمی ہوا ۔ باغی سپاہیوں نے شہر ڈالووا کی مرکزی قیادت کے خلاف بغاوت کردی ہے ۔ انہوں نے شہر گوائیک میں مورچے سنبھال لئے اور فضاء میں فائرنگ کی تاکہ مقامی شہریوں کو باغیوں کی کارروائیوں کے خلاف احتجاج سے باز رکھا جاسکے ۔ فائرنگ ہنوز جاری ہے ۔ عوام کو اپنی قیامگاہوں سے باہر آنے اور احتجاجی مظاہرہ کی اجازت نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT