Sunday , April 30 2017
Home / Top Stories / آئیڈیا اور ووڈافون کا انضمام

آئیڈیا اور ووڈافون کا انضمام

ممبئی 20مارچ (سیاست ڈاٹ کام) آدتیہ برلا گروپ کی کمپنی آئیڈیا سیلولر لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے آج برطانوی کمپنی ووڈافون کی دیسی اکائی ووڈافون انڈیا لمیٹڈ (وی آئی ایل) اور ووڈافون موبائل سروسز لمیٹڈ ( وی ایم ایس ایل) کے ساتھ انضمام کو منظوری دے دی۔ انضمام کے بعد آئڈیا ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کمیونیکیشن کی خدمات فراہم کنندہ کمپنی بن جائے گی۔آئیڈیا سیلولر نے بی ایس ای کو بتایا کہ نئی کمپنی میں ووڈافون کی حصہ داری 45.1 فیصد ہوگی۔ پہلے حصص کی الاٹمنٹ اس طرح کی جائے گی کہ نئی کمپنی میں ووڈافون کی حصہ داری 50 فیصد ہو جس میں ووڈافون 4.9 فیصد حصہ داری آئیڈیا کے پرموٹروں کے لیے 38.74 ارب روپے میں فروخت کرے گی۔ اس کے بعد اس کی حصہ داری کم ہو کر 45.1 فیصد رہ جائے گی جبکہ آدتیہ برلا گروپ کا حصہ 26 فیصد ہو جائے گا۔ معاہدے کے تحت گروپ کے پاس مستقبل میں ووڈافون کا مزید اسٹاک خریدنے کا بھی حق ہوگا۔کمپنی نے بتایا کہ فی الحال اس انضمام کے فیصلے کو شیئر ہولڈروں ، قرض دہندگان، سرمایہ مارکیٹ ریگولیٹری (سیبی)، اسٹاک مارکیٹوں، انڈین کمٹیٹیو کمیشن، ٹیلی کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ، غیر ملکی سرمایہ کاری بورڈ، ریزرو بینک اور سرکاری ایجنسیوں کی منظوری ملنا باقی ہے اور پورے عمل میں دو سال کا وقت لگنے امکان ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT