Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / آئی آئی ایم کا درجہ بڑھانے اور پرانے قوانین کو ختم کرنے کا بل لوک سبھا میں پیش

آئی آئی ایم کا درجہ بڑھانے اور پرانے قوانین کو ختم کرنے کا بل لوک سبھا میں پیش

نئی دہلی، 9فروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی انتظامی اداروں کا درجہ بڑھانے اور کچھ پرانے قوانین کو ختم کرنے یا ترمیم کرنے سے منسلک دو اہم بل آج لوک سبھا میں پیش کئے گئے کچھ انتظامی اداروں کا درجہ بڑھا کر انہیں قومی اہمیت کا انسٹی ٹیوٹ بنانے سے متعلق انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ بل 2017 انسانی وسائل کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے پیش کیا جبکہ پرانے اور فرسودہ ہو چکے قوانین کو ختم کرنے اور کچھ کو نظر ثانی کرنے سے متعلق منسوخ یا ترمیمی بل 2017قانون و انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے پیش کیا۔انڈین مینجمنٹ انسٹی ٹیوٹ بل میں بعض انتظامی اداروں کو علم اور تحقیق سے منسلک شعبوں میں بہتری کو عالمی معیار کے مطابق بنانے کے لئے انہیں قومی اہمیت کا انسٹی ٹیوٹ بنانے کا اعلان کرنے کی تجویز ہے ۔روی شنکر پرساد نے بتایا کہ پرانے قوانین کو ختم کرنے اور کچھ کو تبدیل کرنے کے لیے لائے گئے بل میں 105 پرانے قوانین کو ختم کرنے کا بندوبست کیا گیا ہے ۔ غیر اہم ہو چکے 1175 ایسے قوانین کو پہلے ہی منسوخ کیا جا چکا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT