Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی آئی ٹی حیدرآباد کے سنٹر فار ہیلت کیر انٹرپرینر شپ کا افتتاح

آئی آئی ٹی حیدرآباد کے سنٹر فار ہیلت کیر انٹرپرینر شپ کا افتتاح

حیدرآباد ۔ 3 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی ( آئی آئی ٹی) ، حیدرآباد نے آج یونیورسل ہیلت کیر کو حقیقت بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ’ سنٹر فار ہیلت کیر انٹرپرینر شپ ‘ ایک انٹر ڈسپلینری سنٹر کا افتتاح عمل میں لایا ۔ وزیر آئی ٹی و پنچایت راج تلنگانہ کے ٹی راما راؤ نے اس سنٹر کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر مسٹر بی وی آر موہن ریڈی چیرمین ، بورڈ آف گورنرس ، آئی آئی ٹی ، حیدرآباد ، مسٹر اویناش ، مسٹر راج مشرو والا اور پروفیسر یوبی دیسائی ، ڈائرکٹر ، آئی آئی ٹی حیدرآباد موجود تھے ۔ افتتاح کے موقع پر کے ٹی آر نے کہا کہ ’ میں اس سنٹر کے افتتاح پر آئی آئی ٹی حیدرآباد کو مبارکباد دیتا ہوں ‘ ۔ مسٹر بی وی آر موہن ریڈی نے کہا کہ ہم خدا کا دیا ہوا ڈیموگرافک ایڈوانٹیج رکھتے ہیں ۔ جہاں 10 سالوں میں 100 ملین ملازمتوں کو پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انوویشن اور انٹرپرینر شپ ہندوستانی معیشت کے فروغ کیلئے کلیدی عناصر ہیں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT