Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / آئی آئی ٹی کانپور کے طلباء کی احتجاج سے دستبرداری

آئی آئی ٹی کانپور کے طلباء کی احتجاج سے دستبرداری

کانپور۔/11اگسٹ، ( سیاست ڈاٹ کام ) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں ایک 26سالہ ریسرچ اسکالر کی موت پر گذشتہ 4دن سے جاری احتجاج سے طلباء کی دستبرداری کے بعد آج سے کلاسیس کا آغاز ہوگیا۔ جبکہ انسٹی ٹیوٹ نے حقائق معلوم کرنے والی کمیٹی کی رپورٹ پیش کئے جانے تک ہیلت کیر سنٹر کے ڈاکٹر کی معطلی کے مطالبہ کو قبول کرلیا ہے اور متوفی طالب علم کے خاندان کو 8لاکھ روپئے معاوضہ ادا کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ آئی آئی ٹی کانپور کے طلباء نے پیر کے دن اپنے ایک ساتھی الوک پانڈے کی موت کے بعد کلاسیس کا بائیکاٹ شروع کردیا تھا اگرچیکہ انتظامیہ نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اسکالر کی موت قلب پر حملہ کے باعث ہوئی ہے لیکن متوفی کے بھائی آدرش کمار اور دیگر طلباء کا الزام ہے کہ ڈاکٹر کی جانب سے بغیر کسی ٹسٹ ( طبی معائنہ ) کے انجکشن دینے سے الوک فوت ہوگیا جس پر ایڈوائزر کمیٹی نے ڈاکٹر شیلندر کشور کو معطل کردینے کا فیصلہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT