Thursday , July 27 2017
Home / ہندوستان / آئی آر ایف کے قانونی وکیل کو نوٹس

آئی آر ایف کے قانونی وکیل کو نوٹس

نئی دہلی ۔ 26 ڈسمبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی پولیس نے ذاکر نائیک کی ممنوعہ تنظیم اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کے قانونی وکیل کو آج ایک نوٹس جاری کی ہے ۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ مرکز نے اس تنظیم پر گزشتہ ماہ جن شواہد کی بنیاد پر امتناع عائد کیا اُس کا جائزہ لینے کیلئے قائم کردہ ٹریبونل نے یہ نوٹس پولیس کے حوالے کی تھی ۔ آئی آر ایف کے دفتر پر قانونی وکیل ایس ایچ اے جماعتی کو یہ نوٹس دی گئی ہے۔ ٹریبونل نے حکومت مہاراشٹرا ، آئی آر ایف اور دیگر دلچسپی رکھنے والے افراد سے ابتدائی سماعت کے بعد جواب طلب کیا ہے۔ آئی آر ایف کو اس نوٹس کا جواب دینے کیلئے 6 فبروری تک کا وقت دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT