Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / آئی او آر اے چوٹی اجلاس کے نتائج تسلی بخش :حامد انصاری

آئی او آر اے چوٹی اجلاس کے نتائج تسلی بخش :حامد انصاری

نئی دہلی،8مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر جمہوریہ محمد حامد انصاری نے کہا ہے کہ پہلے انڈین اوشین ریم اسوسی ایشن ممالک کے لیڈروں کے چوٹی اجلاس کے نتائج تسلی بخش رہے ہیں۔ حامد انصاری7 مارچ کو اس اجلاس میں شرکت کے بعد جکارتہ سے وطن واپسی پر فضائیہ کے خصوصی طیارے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کررہے تھے ۔ دہشت گردی پر اس اسوسی ایشن کے نظرئیے کے تعلق سے پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں حامد انصاری نے کہا کہ اس اجلاس میں دہشت گردی سے بچاؤ اور اس کا جواب دینے اور متشدد انتہا پسندی پر ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جو اس معاملے میں خطے کے نظریات کی ہم آہنگی کی حیثیت رکھتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ کسی بھی قسم کا تشدد ایک ناپسندید ہ چیز ہے ۔ بالخصوص مہذب سماج کیلئے اور لوگوں نے اب یہ بات محسوس کرنی شروع کردی ہے کہ تشدد کا ہر قیمت پر مقابلہ کرنا چاہئے ۔ کوئی بھی شخص کسی بھی طریقے سے دہشت گردی انجام دینے کے بعد نہیں بچ پائے گا۔ انھوں نے کہا کہ انڈین اوشین رم پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کی جارہی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT