Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ایس آئی ایس ، داعش اسلام دشمن و خوارج تنظیم ، علماء و اسکالرس کا بیان

آئی ایس آئی ایس ، داعش اسلام دشمن و خوارج تنظیم ، علماء و اسکالرس کا بیان

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( راست ) : شہر حیدرآباد کے علماء و پولٹیکل اسکالرس نے آئی ایس آئی ایس کو عالمی دہشت گرد تنظیم قرار دیا ۔ اس تنظیم کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔ آئی ایس آئی ایس کی عالمی دہشت گردی اور ظلم کی روشنی میں اس تنظیم کو اسلام دشمن تنظیم قرار دیا گیا۔ اس تنظیم کے تمام تر اصول ، خلافت اسلامیہ کے دعوے غیر اسلامی قرار دئیے ۔ دی اسلامک ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی و شرعیہ کونسل ونستھلی پورم کے زیر انتظام منعقدہ جلسہ عام سے مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کئے ۔ اس جلسہ کی صدارت جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے کی ۔ اس جلسہ میں جناب این نرسمہا ریڈی وزیر داخلہ تلنگانہ کے علاوہ شری رام موہن گوڑ ، جناب جے ریمنڈ پیٹر آئی اے ایس ، لائن جوگیندر سنگھ مجرال ، ڈاکٹر ڈی پرشانت کمار ریٹائرڈ ڈی آئی جی شرکت کئے ۔ مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے آئی ایس آئی ایس / داعش کو ایک اسلام دشمن دہشت گرد تنظیم قرار دیا ۔ اس تنظیم کا اسلام سے اور اسلامی اصول سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اس تنظیم کو خوارج تنظیم قرار دیا ۔ اس تنظیم سے چوکنے رہنے کا مشورہ دیا ۔ جناب محمد عبدالروف خاں کنوینر جلسہ و بانی دی اسلامک ایجوکیشنل ویلفیر سوسائٹی و شرعیہ کونسل ونستھلی پورم نے کہا اسلام کی تعلیمات ہم کو وطن سے محبت کا درس دیتے ہیں ۔ ہم ہندوستان میں رہتے ہیں ۔ اسلام ہم کو دیگر مذہب کے لوگوں سے ملنساری سے رہنے کی تعلیم دیتا ہے ۔ ظلم و زیادتی دوسروں کو تکلیف دینا یا نفرت کرنا اسلامی تعلیمات کے مغائر ہے ۔ داعش / آئی ا یس آئی ایس غیر اسلامی ، اسلام دشمن ، خوارج تنظیم سے خاص کر نوجوانوں کو دور رہنے اور اس تنظیم کے ورغلانے میں نہ آنے کا مشورہ دیا ۔ اس جلسہ میں کثیر تعداد میں شرکت کیے ۔ اس جلسہ میں تمام مذاہب کے لوگ شریک رہے ۔ خاص کر اس موقع پر سیرت لٹریچر ، تفسیر لٹریچر قرآن مجید ، توحیدی لٹریچر پر مبنی تلگو و انگریزی ، مفت تقریبا ڈھائی ہزار افراد میں تقسیم عمل میں لائی گئی ۔ اس تقسیم میں ادارہ سیاست بھی شامل ہے ۔ سوسائٹی ہذا ان تمام کی شکر گزار ہے ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT