Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ایس آئی ایس سرگرمیوں پر مرکز کی کڑی نظر

آئی ایس آئی ایس سرگرمیوں پر مرکز کی کڑی نظر

یو پی میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نہیں، مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کا بیان
حیدرآباد۔/7اکٹوبر، ( پی ٹی آئی) مرکز، دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس کی سرگرمیوں پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے تاکہ اسے ملک میں داخل ہونے سے روکا جاسکے۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ برائے داخلہ ہری بھائی پی چودھری نے آج اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہ صرف حیدرآباد میں آئی ایس آئی ایس سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں بلکہ ان افراد کو بھی پکڑا گیا جو آن لائن ایسا کررہے تھے۔ ( چند افراد سوشیل میڈیا کے ذریعہ مبینہ طور پر آئی ایس آئی ایس سے ربط میں ہیں) انہوں نے کہا کہ بعض نوجوان گمراہ ہوسکتے ہیں لیکن حکومت کی اس تنظیم کی سرگرمیوں پر کڑی نظر ہے تاکہ ہندوستان میں داخلہ کو روکا جاسکے۔ جب ان سے دادری قتل عام واقعہ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ حکومت اس واقعہ کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر نہیں ہے۔ یہاں وقفہ وقفہ سے فرقہ وارانہ واقعات پیش آرہے ہیں اور وہ بھی چھوٹے دیہاتوں میں ایسا دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر اگرچہ ریاست کا معاملہ ہے لیکن جب ایسے واقعات پیش آتے ہیں تو وزارت داخلہ ضروری ہدایات جاری کرتی ہے۔ جب ان سے سماجوادی پارٹی لیڈر اعظم خاں کے تبصرہ کے بارے میں سوال کیا گیا جس میں انہوں نے اقوام متحدہ سے مداخلت کی خواہش کی۔ وزیر نے کہا کہ وہ کچھ بھی کہتے رہتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT