Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ایس ‘ آندھرا میں سرگرمیاں پھیلا رہی ہے ‘ چندرا بابو نائیڈو

آئی ایس ‘ آندھرا میں سرگرمیاں پھیلا رہی ہے ‘ چندرا بابو نائیڈو

وجئے واڑہ 9 جنوری (پی ٹی آئی ) بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس آندھرا پردیش میں اپنی سرگرمیوں کو وسعت دے رہی ہے ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے یہ بات بتائی ۔ چندرا بابو نائیڈو نے نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس کی 10 ویں بٹالین کے ہیڈ کوارٹرس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے کہا کہ آئی ایس آئی ایس دھیرے دھیرے اپنی سرگرمیاں بڑھا رہی ہے ۔ اگر مرکزی حکومت ریاپڈ ایکشن فورس ریاست کیلئے مختص کرے تو آئی ایس آئی ایس پر قابو پانے میں اس سے بہت مدد ملے گی ۔ چیف منسٹر نے کہا کہ حکومت نے وشاکھا پٹنم میں ریاپڈ ایکشن فورس کیلئے 60 ایکڑ اراضی مختص کی ہے ۔ چندرا بابو نائیڈو کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت ریاست میں بائیں بازو کی تخریب کاری سے نمٹنے کیلئے ریاست کو سی آر پی ایف کی اضافی بٹالین بھی الاٹ کرے ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہا کہ انسداد نکسلائیٹس کیلئے معروف فورس گرے ہاونڈز اس وقت قائم کی گئی تھی جب ریاست متحد تھی وہ ملک بھر میں دوسری ریاستوں کیلئے بھی مثال بن گئی ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ آندھرا پردیش میں گرے ہاونڈز کیلئے ایک انتہائی عصری ٹریننگ مرکز قائم کرنے کیلئے فوری طور پر 850 کروڑ روپئے مختص کرے ۔ انہوں نے راج ناتھ سنگھ سے کہا کہ مرکزی حکومت کو اس کام میں ریاست کی فوری مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔ چیف منسٹر نے مرکز سے خواہش کی کہ وہ راجا مہیندرا ورم میں نیشنل اکیڈیمی محابس قائم کرے ۔

TOPPOPULARRECENT