Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ شیراز، معراج اور گرپریت کی اچھی شروعات

آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ شیراز، معراج اور گرپریت کی اچھی شروعات

ریوڈی جنیرو۔ 23 اپریل (پی ٹی آئی)ہندوستانی شوٹرس سیراز شیخ اور معراج احمد خاں نے مینس اسکیٹ اور گرپریت سنگھ نے مینس ایاپیڈ فائر پستول میں آئی ایس ایس ایف ورلڈ کپ کے مقابلوں میں مثبت شروعات کی۔ اس دوران کروشیا کی شوٹر وسینزانا پچکچ 50 میٹر ویمنس رائفل کے تین عالمی ریکارڈ توڑتے ہوئے گولڈ میڈل کے ساتھ آئی ایس ایس ایف کے ریوڈی جنیرو مرحلے میں پہونچ گئیں۔ انہوں نے جرمن کی باربرا انگلینڈ کو 3.2 پوائنٹس سے شکست دی اور میڈل  کے میچ میں 458.8 پوائنٹس بنانے سے قبل کوالیفائنگ راؤنڈ میں 594 پوائنٹس بناسکیں۔ یہ مقابلہ ریو 2016ء اولمپکس کیلئے ایک امتحان کی اہمیت رکھتا ہے۔ شیراز شیخ نے مینس اسکیٹ میں بہترین 25 پوائنٹس بناکر پہلا مقام حاصل کیا۔ معراج احمد خاں فی کس 24 اور 22 کے دو راؤنڈس شوٹنگ کے ساتھ 22 ویں مقام پر رہے۔ مان سنگھ کو 46 واں مقام حاصل ہوا۔ گرپریت سنگھ 289 شوٹنگ کے ساتھ کوالیفائنگ مرحلے میں 14 ویں مقام پر رہے۔

TOPPOPULARRECENT