Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / آئی ایس ایل : چینین کو ملی فیئر پلے ٹرافی

آئی ایس ایل : چینین کو ملی فیئر پلے ٹرافی

کوچی، 19 دسمبر (یو این آئی) ہیرو انڈین سوپر لیگ 2016ء کے تیسرے ایڈیشن کے اختتامی تقریب میں چینین ایف سی کی ٹیم کو ’دی متتھٹ گروپ فیئر پلے ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔ چینین ایف سی کی ٹیم نے پورے لیگ میں سب سے زیادہ 1093پوائنٹس حاصل کئے ۔ دوسرے اور تیسرے مقام پر بالترتیب دہلی ڈایناموز ایف سی (1091) اور کیرالہ بلاسٹرز ایف سی (1078) رہے ۔دی متتھٹ گروپ کے چیف جنرل منیجر برجموہن کے آر نے ‘دی متتھٹ گروپ فیئر پلے ایوارڈ چینین ایف سی کے مالک ابھیشیک بچن اور مشترکہ مالکن وتا جلج دانی کو فراہم کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ 10 ہفتوں تک ملک کے آٹھ بڑے شہروں میں 61 میچوں میں کئی ہندوستانی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے شائقین کا بھرپور تفریح فراہم کی ۔ اس میں کل آٹھ ٹیمیں تھیں ۔ اگرچہ یہ ٹورنمنٹ اٹلیٹکو ڈی کولکتہ نے میزبان کیرالا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں اتوار کو 4۔3 سے ہرا کرجیت لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT