Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی ایس بی پر بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کا سمپوزیم

آئی ایس بی پر بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی کا سمپوزیم

حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی واقع انڈین اسکول آف بزنس ( آئی ایس بی ) 18 ستمبر کو ایک سمپوزیم کا انعقاد کرے گا جو حکومت میں مانیٹرنگ اینڈ ایوالیویشن ( ایم اینڈ ای ) کے ساتھ بین الاقوامی تجربہ موضوع پر منعقد ہوگا ۔ پروفیسر پرجاپتی تریویدی ، سینئیر فیلو (گورننس ) و ایڈجنکٹ پروفیسر آف پبلک پالیسی ، بھارتی انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی ، آئی ایس بی نے کہا کہ پالیسی میکرس اور پریکٹشنرس دیگر ممالک میں گورننس کی اپنی معلومات کو بانٹیں گے ، جوہندوستان کے پس منظر میں مشقوں کو بڑھانے میں مددگار ہوگا ۔ انہوں نے کہا ایم اینڈ ای کا فریم ورک مضبوط ہے ۔ جو نظم و نسق اور معاشی اصلاحات کے لیے بنیادی حیثیت کا حامل ہے ۔ سمپوزیم میں کے پدمانا بھیا ، سابق معتمد داخلہ ، حکومت ہند ، یوگیندرا نارائن ، سابق معتمد دفاع ، ایس پی جکھا نوال ، سابق سکریٹری کوآرڈینیشن ، کابینی سکریٹری ، حکومت ہند ، ارون کمار ، سابق سکریٹری آبی وسائل ، پاون چوپڑا ، سابق سکریٹری اطلاعات و نشریات ، حکومت ہند ، رادھا سنگھ ، سابق سکریٹری زراعت ، حکومت ہند ، آر کے مشرا ، ڈائرکٹر ، انسٹی ٹیوٹ آف پبلک پالیسی شرکت و مخاطب کرینگے ۔ پروفیسر تریویدی سمپوزیم کی صدارت کریں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT