Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / آئی ایس حملے کی من گھڑت کہانی پیرس میں ٹیچر کا اعتراف

آئی ایس حملے کی من گھڑت کہانی پیرس میں ٹیچر کا اعتراف

پیرس ۔ 14 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) فرانس کے نرسری اسکول ٹیچر جنھوں نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اسلامک اسٹیٹ(آئی ایس ) حامی نے اُنھیں کلاس روم میں چاقو سے حملہ کیا ، استغاثہ کے روبرواعتراف کیا ہے کہ یہ کہانی خود اُس نے تیار کی تھی ۔ 45 سالہ اس ٹیچر کو پیرس کے شمال مشرق میں واقع ایک اسکول میں جسم کے ایک بازو اور گلے پر زخموں کے نشان کے بعد ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا ۔ اُس نے پہلے یہ دعویٰ کیا تھا کہ جب وہ پڑھانے کی تیاری کررہا تھا ایک شخص نے باکس کٹر اور قینچی لئے کلاس روم میں داخل ہوا اور اُس پر حملہ کردیا۔ اُس نے چیخ کر کہا کہ وہ داعش سے تعلق رکھتا ہے ۔ استغاثہ نے بتایا کہ اس ٹیچر سے پوچھ تاچھ جاری ہے اور یہ معلوم کیا جارہا ہے کہ آخر اُس نے کیوں جھوٹ کہا تھا ؟ اس واقعہ کے بعد وزیر تعلیم نے یہاں کا دورہ کیا اور فرانس کے اسکول میں سکیورٹی بڑھانے کا تیقن دیا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT