Friday , October 20 2017
Home / عرب دنیا / آئی ایس خودکش بمباری ، 2 عراقی جنرلس ہلاک

آئی ایس خودکش بمباری ، 2 عراقی جنرلس ہلاک

صوبہ انبار کی طرف پیشقدمی کرنے والے دستوں کو نشانہ بنایا گیا
بغداد۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ کے ایک خودکش بمبار نے آج دو عراقی آرمی جنرلس کو ہلاک کردیا جبکہ انہوں نے بغداد کے مغرب میں واقع شورش زدہ صوبہ انبار میں آئی ایس کے ٹھکانوں کے خلاف فوجوں کی کمان سنبھال رکھی تھی، ملٹری عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ انہوں نے کہا کہ بمبار نے دھماکو مادوں سے لدی اپنی گاڑی صوبہ انبار کے دارالحکومت اور آئی ایس کے زیرقبضہ رماضی کے شمال میں پیش قدمی کرنے والے دستوں میں گھسا دی ، جس کے نتیجہ میں دو جنرلس اور تین سپاہی ہلاک ہوگئے ۔ ایک ملٹری ترجمان نے سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ 10 دیگر سپاہیوں کو بھی زخم آئے۔ عہدیداروں نے شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بات کی کیونکہ وہ میڈیا سے رابطے کے مجاز نہیں ہیں۔ ملٹری کے بیان میں جو سرکاری ٹیلی ویژن پر پڑھا گیا ، دو مہلوک عراقی جنرلس کی شناخت میجر جنرل عبدالرحمن ابو رغیف ، ڈپٹی عبدالمغید کمانڈر 10th آرمی ڈیویژن کی حیثیت سے کی گئی ۔ حکومتی فورسیس اور اتحادی سنی اور شیعہ ملیشیا والے مل کر صوبہ انبار میں کئی مہینوں سے آئی ایس عسکریت پسندوں کے خلاف لڑ رہے ہیں، لیکن انہیں اس گروپ کے خلاف بہت کم کامیابی ملی ، جو بغداد کے مغرب کی کئی پٹیوں پر کنٹرول رکھتا ہے اور صوبہ انبار کا زیادہ تر حصہ انہیں کے تصرف میں ہے۔ سرکاری ٹی وی پر بیان دیتے ہوئے ملٹری ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ زبیدی نے دو جنرلوں کے جانی نقصان کے نفسیاتی اثر کو گھٹانے کی کوشش کی ۔’’ہم ہمارے آپریشنس نہیں روکیں گے اور پیش قدمی جاری رہے گی ‘‘۔

TOPPOPULARRECENT