Saturday , April 29 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس دہشت گرد کے والد کی ستائش : غلام نبی آزاد

آئی ایس دہشت گرد کے والد کی ستائش : غلام نبی آزاد

نئی دہلی ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد نے مشتبہ آئی ایس آئی ایس دہشت گرد سیف اللہ کے والد کی غیرمعمولی تعریف کی جنہوں نے اپنے ہی بیٹے کی نعش کو یہ کہتے ہوئے قبول کرنے سے انکار کردیا کہ وہ غدار ہے۔ سیف اللہ کو کل اترپردیش پولیس نے انکاؤنٹر میں ہلاک کیا تھا۔ غلام نبی آزاد نے سیف اللہ کے والد سرتاج کے اس موقف کو جرأتمندانہ قرار دیا اور کہا کہ ایک باپ نے محض قوم کی خاطر اپنے بیٹے کو قبول کرنے سے انکار کردیا۔ میں انہیں سلام کرتا ہوں اور اس سے صاف ظاہر ہوتا ہیکہ ہندوستان میں قوم پسند مسلمانوںکی کوئی کمی نہیں ہے۔ سرتاج نے کل کہا تھا کہ ایک غدار میرا بیٹا نہیں ہوسکتا ہے اور میری سیدھی بات یہی ہیکہ ہم ہندوستانی شہری ہیں۔ میں اور میرے آبا و اجداد یہیں پیدا ہوئے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT