Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس سے روابط کا شبہ ، کوئمبتور میں مزید 2 نوجوان گرفتار

آئی ایس سے روابط کا شبہ ، کوئمبتور میں مزید 2 نوجوان گرفتار

کوئمبتور۔ 9 اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) کوئمبتور میں این آئی اے نے مزید دو نوجوانوں کو آئی ایس مشتبہ کارکنوں سے روابط کے سلسلے میں گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چند دن قبل یہ گرفتاری عمل میں آئی۔ این آئی اے کے عہدیدار پولیس کمشنر آفس میں ان نوجوانوں سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دونوں کا تعلق اوکڈم سے ہے۔ مشتبہ آئی ایس کارکن ابو بشیر سے ملنے والی اطلاعات کی بنیاد پر این آئی اے نے اب تک شہر سے 15 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی۔ انہیں بعدازاں رہا کردیا گیا۔ ابو بشیر کا تعلق تملناڈو سے ہے ، جسے حال ہی میں کیرالا میں دیگر 6 افراد کے ساتھ گرفتار کیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT