Sunday , August 20 2017
Home / دنیا / آئی ایس معلومات کی فراہمی پر رقمی انعام کا اعلان

آئی ایس معلومات کی فراہمی پر رقمی انعام کا اعلان

واشنگٹن ۔ 19 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے سعودی کے شہری جو ایک جہادی ہے اور جن پر الزام ہیکہ اس نے شام میں لڑائی کیلئے بیرون ممالک سے جنگجو فراہم کئے، کے متعلق اطلاع دینے والے کیلئے 5 ملین ڈالرس کے انعام کا اعلان کیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بیان کے مطابق سراج الجربہ جو ابو محمد الشمالی کے نام سے زیادہ مشہور ہے، دولت اسلامیہ گروپ کا سینئر رکن ہے۔ امریکہ اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے پہلے ہی اسے ایک دہشت گرد قرار دیا ہے ۔ ابو محمد کی عمر 35 سال ہے لیکن اس کی عمر کل 36 سال ہوجائے گی۔ اس کا تعلق سعودی عرب سے بتایا گیا ہے جبکہ اسے القاعدہ کا سابق رکن بھی قرار دیا گیا ہے۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ’’مطلوب‘‘ نوٹس کی اجرائی کے ذریعہ اسے شام کے سرحدی مستقر طرابلس میں سرگرم دولت اسلامیہ کا ایک قائد بتایا گیا ہے اور یہیں سے وہ آسٹریلیا، یوروپ اور مشرق وسطیٰ سے جنگجوؤں کو شام لانے کا انتظام کیا کرتا تھا۔

TOPPOPULARRECENT