Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / آئی ایس میں شامل ہونے کیلئے جانے والے پانچ افراد کے ٹھکانوں پردھاوا

آئی ایس میں شامل ہونے کیلئے جانے والے پانچ افراد کے ٹھکانوں پردھاوا

سڈنی، 17مئی (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا میں انسداد دہشت گردی پولیس نے انتہاپسند تنظیم اسلامی ریاست میں شامل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کئے گئے ملزمین کے میلبورن میں واقع رہائش گاہوں پر دھاوے کئے  ۔آسٹریلیا میں وکٹوریہ صوبہ کے پولیس ترجمان نے بتایا کہ گذشتہ ہفتہ شمالی کوئنس لینڈ اسٹیٹ میں گرفتار کئے گئے پانچوں ملزمین ایک موٹر بوٹ سے آسٹریلیا سے انڈونیشیا کے راستے سفر شروع کرنے والے تھے ۔ اکیس سے اکتیس سال کی عمر کے ان لوگوں نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لئے کسی دوسر ے ملک میں جانے کا منصوبہ بنایا تھا ( اس الزام کے لئے ان پانچوں کو زیادہ سے زیادہ عمر قید کی سزا ہوسکتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ انسداد دہشت گردی پولیس کی ٹیم نے آپریشن مڈلہم کے تحت میلبورن کے شمال اور شمال مغربی علاقے کے مختلف مقامات پر چھاپے مارے ۔ حالانکہ پولیس نے ان پانچوں افراد کے نام نہیں بتائے ۔خیال رہے کہ اس سے پہلے سو سے زائد افراد آئی ایس میں شامل ہونے کے لئے آسٹریلیا سے جاچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT