Monday , May 1 2017
Home / عرب دنیا / آئی ایس نے موصل کی جیلوں سے قیدیوں کو رہا کردیا

آئی ایس نے موصل کی جیلوں سے قیدیوں کو رہا کردیا

بغداد 11 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) آئی ایس نے شمالی عراقی شہر موصل کے مختلف اضلاع کی جیلوں میں قید درجنوں قیدیوں کو رہا کردیا ہے ۔ یہ علاقہ ہنوز آئی ایس کے کنٹرول میں ہے ۔ مقامی شہریوں نے یہ بات بتائی ۔ قیدیوں کی رہائی جمعہ کو عمل میں آئی اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ عسکریت پسندوں کی گرفت یہاں امریکہ کی حمایت والی عراقی فوج کی کارروائیوں کی وجہ سے کمزور ہوتی جا رہی ہے ۔ آئی ایس نے عراق میں 2014 اور 2015 میں کئی شہروں پر قبضہ حاصل کرلیا تھا اور اب تقریبا کئی شہر اس کی گرفت سے آزاد ہوگئے ہیں۔ آئی ایس نے ان علاقوں پر کامیابی کے بعد یہاں اسلامی خلافت کا اعلان کیا تھا ۔ جن قیدیوں کو رہا کیا گیا ہے ان میں وہ افراد بھی شامل ہیں جنہیں سگریٹ فروخت کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا ۔ یہاں سگریٹ نوشی پر امتناع عائد کردیا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ وہ افراد بھی شامل ہیں جو موبائیل فون رکھنے پر گرفتار کئے گئے تھے ۔ ان پر شبہ تھا کہ وہ موبائیل کے ذریعہ خلافت کے باہر کے علاقوں سے رابطوں میں تھے ۔ عراقی افواج نے جنوری ہی میں موصل کے مشرق سے آئی ایس کو نکال باہر کیا تھا اور 19 فبروری کو یہاں دریائے تگریس کے مغرب میں واقع اضلاع سے اس کو نکال باہر کرنے مہم شروع کی گئی تھی ۔ سرکاری ٹی وی نے جمعہ کو اطلاع دی تھی کہ مغربی موصل کے تقریبا نصف علاقہ کو عسکریت پسندوں سے آزاد کروالیا گیا ہے اور آئی ایس کے باغی صرف قدیم قلب شہر اور اس کے شمال میں واقع اضلاع تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT