Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس کارندوں کی این آئی اے تحویل

آئی ایس کارندوں کی این آئی اے تحویل

نئی دہلی ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چار مشتبہ آئی ایس آئی ایس کارندے جنہیں دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کیلئے لوگوں کی مبینہ بھرتی اور انہیں فنڈس فراہم کرنے کی پاداش میں اس ملک کے مختلف حصوں سے گرفتار کیا گیا، انہیں دہلی کی ایک عدالت نے آج 17 فبروری تک این آئی اے کی تحویل میں بھیج دیا۔ یہ چاروں گرفتار شدہ ملزمین محمد نفیس خان، نجم الہدیٰ، مدبر مشتاق شیخ اور محمد عبدالاحد ہے۔ انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں این آئی اے نے ان کی تحویل میں مزید سات یوم کی توسیع چاہی اور الزام عائد کیا کہ وہ اپنے آئی ایس آئی ایس آقاؤں کے ساتھ سازش رچانے میں ملوث ہیں۔

TOPPOPULARRECENT