Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس کارکنوں پر دہشت گرد انہ سازش کا الزام

آئی ایس کارکنوں پر دہشت گرد انہ سازش کا الزام

نئی دہلی 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) این آئی اے نے آج ایک خصوصی عدالت سے کہا کہ جن چھ آئی ایس آئی ایس کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے وہ مبینہ طور پر ملک میں دہشت گردانہ سرگرمیوں کی سازش رچ رہے تھے ۔ این آئی اے کے بموجب یہ آئی ایس آئی ایس کارکن ہردوار میں اردھ کمبھ کے دوران عوام میں خوف و دہشت مچانے دہلی اور اطراف کے علاقوں میں ایسی سرگرمیوں کو انجام دینے کا منصوبہ رکھتے تھے ۔ ذرائع کے بموجب ضلع جج امر ناتھ کے اجلاس پر چارچ شیٹ پیش کرتے ہوئے این آئی اے ے ادعا کیا کہ ملزمین کسی ایک مقام پر جمع ہو کر عصری دھماکو مادے تیار کرنا چاہتے تھے جو انہوں نے ماچس کی کاڑیوں سے جمع کئے تھے ۔ عدالت نے چارچ شیٹ پر غور کیلئے آئندہ سماعت 25 اگسٹ کو مقرر کی ہے ۔ چارچ شیٹ اخلاق الرحمن ‘ محمد عظیم الشان ‘ محمد معراج ‘ محمد اسامہ ‘ محسن ابراہیم سید اور یوسف علی الہندی کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت پیش کی گئی ہے ۔
این آئی اے نے اپنی چار چ شیٹ میں دعوی کیا ہے کہ یہ چھ آئی ایس آئی ایس کارکن دارالحکومت دہلی اور اطراف کے علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ۔ یہ لوگ اردھ کمبھ کے دوران عوام کے ذہنوں میں خوف پیدا کرنے کے ارادہ سے دارالحکومت دہلی اور اطراف کے علاقوں میںا یسی سرگرمیاں انجام دینا چاہتے تھے تاہم اس کا انہیں موقع نہیں مل سکا اور گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT