Wednesday , August 23 2017
Home / دنیا / آئی ایس کا جہادیوں کیلئے 24 گھنٹے ہیلپ ڈیسک

آئی ایس کا جہادیوں کیلئے 24 گھنٹے ہیلپ ڈیسک

واشنگٹن۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام)عصری ٹیکنالوجی سے لیس اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) دہشت گرد نیٹ ورک نے 24 گھنٹے کارکرد ’’جہادی ہیلپ ڈیسک‘‘ قائم کیا ہے جہاں اس گروپ سے وابستہ آئی ٹی ماہرین دُنیا بھر میں اپنا پیام عام کررہے ہیں، اپنے ماننا والوں کا تقرر اور بیرونی سرزمین پر زیادہ سے زیادہ دہشت گرد حملے کررہے ہیں۔ امریکی فوج سے وابستہ انسدادِ دہشت گردی ماہرین نے یہ بات بتائی۔ آئی ایس کا ہیلپ ڈیسک تقریباً نصف درجن سینئر ماہرین پر مشتمل ہے جو نئے جہادیوں کی نہ صرف مدد کررہے ہیں بلکہ باہمی مراسلت کو مخفی رکھنے میں بھی کامیاب ہورہے ہیں، اس طرح وہ لا انفورسمنٹ اور انٹلیجنس حکام کی زد میں نہیں آرہے ہیں۔ جہادی ہیلپ ڈیسک کو انتہائی وسیع اور اس سے وابستہ رہنے والوں کی تعداد بھی بہت زیادہ بتائی گئی ہے۔ ایک اندازہ کے مطابق اس کے پانچ یا چھ کروڑ ارکان ہیں اور ٹیکنیکل ماہرین آئی ٹی شعبہ میں ماسٹرس سطح کے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT