Tuesday , September 26 2017
Home / Top Stories / آئی ایس کا نمبر دو جہادی ہلاک ، شامی آرمی کی پیشقدمی

آئی ایس کا نمبر دو جہادی ہلاک ، شامی آرمی کی پیشقدمی

The U.S. believes they have killed a man who many analysts consider to be ISIS No. 2 in command, a U.S. official told CNN on March 25, 2016.

دمشق ، واشنگٹن ، 25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) گروپ کو آج شام میں دہرا جھٹکہ لگا کیونکہ فوجی دستوں نے پالمریہ میں قدیم قلعہ کو دوبارہ قبضہ میں لے لیا اور پنٹگان نے کہا کہ جہادیوں کی کمان سنبھالنے والا نمبر دو شخص امریکی کارروائی میں ہلاک ہوچکا ہے۔ اتحادی ملیشیا اور روسی جنگی طیاروں کی مدد سے شامی فوجوں کی پالمریہ میں تازہ پیش قدمی لگ بھگ ایک سال بھی ہوئی ہے جبکہ آئی ایس نے یونیسکو ورلڈ ہیرٹیج کے اس مقام پر چڑھائی کردی تھی، جس پر عالمی تشویش چھڑ گئی۔ شامی حکومتی فوج کی پیشرفت کا پس منظر یہ بھی ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور روس کے صدر ولادیمیر پوٹن نے شام میں سیاسی حل کیلئے اپنی مہم میں شدت پیدا کرنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ شامی سرکاری ٹیلی ویژن نے آئی ایس کیلئے مستعمل ایک اور نام ’داعش‘ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہماری مسلح افواج نے ڈیفنس فورسیس کے ساتھ ارتباط میں قدیم قلعہ پالمریہ پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ دہشت گرد گروپ داعش کی صفوں کو شدید نقصانات پہنچائے گئے ہیں۔ اس دوران پنٹگان سربراہ آشٹن کارٹر نے آج کہا کہ امریکی فورسیس نے آئی ایس گروپ کے سکنڈ اِن کمانڈ کو اس ہفتے ہلاک کردیا، جو عراق، شام اور دیگر خطوں میں انتہا پسندوں کی آپریشنس چلانے کی صلاحیت کیلئے کاری ضرب ہے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم آئی ایس آئی ایل کی قیادت کا منظم انداز میں صفایا کررہے ہیں، جو اس ماہ کے اوائل عمر ال شیشانی ال معروف ’’عمر چیچن‘‘ کی ہلاکت کا حوالہ بھی ہے، جو عملی طور پر آئی ایس کا ڈیفنس منسٹر تھا۔

TOPPOPULARRECENT