Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس : کیرالا میں لاپتہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ

آئی ایس : کیرالا میں لاپتہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ

کوچی ۔ 17 ؍ جولائی (سیاست ڈاٹ کام)  کیرالا میں 21نوجوانوں کے لاپتہ اور آئی ایس میں شمولیت کی اطلاعات کئی دن بعد پولیس نے آج ایک مفرور خاتون کے شوہر اور ممبئی میںموجود ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے ۔ اس خاتون کے ارکان خاندان نے  ان دونوں پر الزام عائد کیا کہ اسے انتہا پسند بننے کی ترغیب دی ۔ پولیس نے بتایا کہ نوجوانوں کے لاپتہ ہونے کے بعد تقریبا ایک ہفتہ بعد مریم نامی اس خاتون کے شوہر کے خلاف جو مشرق وسطی میں تقریبا ایک ماہ سے لاپتہ ہے ‘ مقدمہ درج کیا گیا ۔ اس کے علاوہ ممبئی کے قریشی نامی شخص کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ مریم کے بھائی نے یہ شکایت کی ہے کہ ان کے بہن کو یحیی نے اپنی جال میں پھنسایا اور اسلام قبول کرنے کیلئے آمادہ کیا۔ممبئی میں گذشتہ سال روزگار کے سلسلہ میں قیام کے دوران یہ واقعات پیش آئے ۔ مریم کا تعلق کوچی کے عیسائی خاندان سے ہے اور اس کی شادی یحیی سے ہوئی جس کے بعد اس نے مذہب تبدیل کیاتھا۔

TOPPOPULARRECENT