Monday , June 26 2017
Home / Top Stories / آئی ایس کیس میں مدھیہ پردیش سے گرفتاری: مہاراشٹرا اے ٹی ایس

آئی ایس کیس میں مدھیہ پردیش سے گرفتاری: مہاراشٹرا اے ٹی ایس

ممبئی ، 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ (اے ٹی ایس) نے دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے متعلق ایک کیس کے سلسلے میں میں مدھیہ پردیش کے ضلع کھرگون میں ایک 26 سالہ نوجوان کو حراست میں لیا ہے، حکام نے آج یہ بات بتائی۔ اے ٹی ایس مہاراشٹرا کی ناگپاڑہ یونٹ سے آفیسروں کی ٹیم نے گزشتہ روز کھرگون سٹی میں ایم پی پولیس کی مدد سے اے شیخ کو اس کے مکان سے پکڑا۔ ایک سینئر پولیس عہدہ دار نے یہاں بتایا کہ شیخ کو پوچھ تاچھ کیلئے ممبئی لایا جارہا ہے۔ پولیس کے بموجب شیخ (ایم ٹیک) مبینہ طور پر اس کیس کے ایک ملزم کے ساتھ مسلسل ربط میں رہا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT