Monday , September 25 2017
Home / ہندوستان / آئی ایس کیس کی تحقیقات کیلئے مدت میں توسیع

آئی ایس کیس کی تحقیقات کیلئے مدت میں توسیع

نئی دہلی 17  مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی کی ایک عدالت نے آج مشتبہ دہشت گرد مدبر مشتاق شیخ کے خلاف تحقیقات کی مدت کو 10  جون تک بڑھا دیا ۔ اسے این آئی اے نے ممنوعہ تنظیم آئی ایس آئی ایس سے روابط کے شبہ میں گرفتار کیا تھا ۔ این آئی اے نے آج عدالت میں کہا کہ اس نوجوان کے خلاف تحقیقات کیلئے مزید وقت درکار ہے ۔ عدالت کے ذرائع کے بموجب بند کمرہ میں سماعت کے دوران جج امر ناتھ نے قومی تحقیقاتی ایجنسی کو اپنی تحقیقات مکمل کرنے کیلئے 10 جون تک کی مہلت منظور کردی ۔ ذرائع نے کہا کہ تحقیقات کے وقت کے ساتھ ساتھ ملزم کی عدالتی تحویل کی معیاد میں بھی توسیع کردی گئی ہے ۔ ملزم کے وکیل نے تحقیقات کے وقت میں اضافہ کی شدید مخالفت کی تھی تاہم عدالت نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا ۔   این آئی اے نے مزید دو افراد کاشف جان اور شالد لطیف کے خلاف بھی اس کیس میں ریڈ کارنر نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور ان پر الزام ہے کہ ان دونوں نے ان دہشت گردوں کو تیار کیا تھا جو 30 – 31 ڈسمبر کی درمیانی شب ہندوستان میں گھس آئے تھے ۔ این آئی اے کی جانب سے چندی گڑھ کی ایک عدالت میں پیش کردہ تازہ ثبوتوں کی بنیاد پر ان دونوں کے خلاف وارنٹس کی اجرائی عمل میں آئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT