Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آئی این ایس ویراٹ کو میوزیم میں بدلنے کی تجویز حکومت اے پی سے بات چیت

آئی این ایس ویراٹ کو میوزیم میں بدلنے کی تجویز حکومت اے پی سے بات چیت

وشاکھاپٹنم 3 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) ہندوستانی بحریہ کے سب سے قدیم طیارہ بردار جہاز آئی این ایس ویراٹ کو ایک لکژی ہوٹل و میوزیم میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت آندھرا پردیش سے بات چیت ہو رہی ہے ۔ یہ جہاز اب بحریہ سے واپس لیا جا رہا ہے اور امکان ہے کہ یہ وسط 2017 تک ساحل پر پہونچ جائیگا ۔ آئی این ایس شکتی پر یوم بحریہ تقاریب سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے فلیگ آفیسر کمانڈنگ ان چیف ‘ ایسٹرن بحری کمان وائس ایڈمیرل ایچ سی ایس بشٹ نے کہا کہ آندھرا پردیش کو اس جنگی جہاز حاصل کرنے کی دوڑ میں سبقت حاصل ہے ۔ اے پی حکومت نے آئی این ایس ویراٹ کو ویزاگ میں رکھتے ہوئے سیاحت کو فروغ دینے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور وہ چاہتی ہے کہ اسے میوزیم میں تبدیل کیا جائے ۔

TOPPOPULARRECENT