Friday , July 21 2017
Home / ہندوستان / آئی اے ایس آفیسر کی موت ‘ یو پی اسمبلی میں ہنگامہ

آئی اے ایس آفیسر کی موت ‘ یو پی اسمبلی میں ہنگامہ

لکھنؤ 18مئی (سیاست ڈاٹ کام ) لکھنؤ میں آئی اے ایس افسر کی مشتبہ موت پر ریاستی اسمبلی میں اپوزیشن نے ہنگامہ کرتے ہوئے قانون و انتظام کی ابتر حالت کا الزام لگا کر ایوان سے واک آؤٹ کیا ۔ کارروائی شروع ہوتے ہی سماج وادی کی قیادت میں اپوزیشن نے قانون و انتظام کے معاملے پر ایوان کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا جسے اسپیکر ہردے نارائن دکشت نے نامنظور کردیا۔ ایس پی، بہوجن سماج پارٹی و کانگریس اراکین نے کرناٹک کیڈر کے آفیسر انوراگ تیواری کی مشتبہ حالت میں موت کا معاملہ اٹھایا۔پارلیمانی امور کے وزیر سریش کمار کھنہ نے اس معاملے میں اپوزیشن کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ آفیسر کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ متوفی کانگریس حکمرانی والے کرناٹک کے ایک بڑے گھپلے کا انکشاف کرنے والے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اس افسوس ناک واقعہ کے سلسلے میں یوگی حکومت سنجیدہ ہے ۔ ہلاک شدہ افسر کی لاش کا پوسٹ مارٹم چار ڈاکٹروں کے پینل سے کرایا گیا ہے اور ‘وسرا’ محفوظ رکھ لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس واقعہ میں اگر کوئی قصوروار پایا گیا تو اسے کسی بھی صورت میں بخشا نہیں جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT