Friday , September 22 2017
Home / ہندوستان / آئی اے ایس افسران کو یوم آزادی پر پرچم کشائی کی فرصت نہیں!

آئی اے ایس افسران کو یوم آزادی پر پرچم کشائی کی فرصت نہیں!

دہرہ دون ، 18 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) اترکھنڈ میں دو چار نہیں بلکہ 54 آئی اے ایس افسروں کو یوم آزادی پر یہاں پرچم کشائی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر وجہ بتاؤ نوٹسیں دیئے گئے ہیں، سرکاری ذرائع نے آج یہ بات کہی۔ جن افسران کو نوٹس دیئے گئے، ان کی فہرست میں پرنسپل اور ایڈیشنل سکریٹریز رتبہ والے بھی شامل ہیں۔ اترکھنڈ کی تشکیل کے بعد یہ پہلی مرتبہ ہے کہ یوم آزادی پر پرچم کشائی تقاریب میں شرکت نہ کرنے والے عہدیداروں کے خلاف اس طرح سخت اقدام کیا گیا ہے۔ چیف سکریٹری ایس راما سوامی کے کل دیر گئے جاری کردہ نوٹسوں کے ذریعہ متعلقہ افسروں سے جلد از جلد وضاحت پیش کرنے کیلئے کہا گیا کہ کیوں انھوں نے یوم آزادی پر یہاں منعقدہ پرچم کشائی تقریب کو نظرانداز کردیا؟ یہ اقدام اس پس منظر میں ہے کہ چیف منسٹر تریویندر سنگھ راوت نے متعدد سینئر عہدیداروں کی یوم آزادی پر یہاں پریڈ گراؤنڈ پر اُن کے خطاب والی تقریب میں غیرحاضری کا سخت نوٹ لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT